وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے پاس اچھی ڈیل کا تاریخی موقع ہے، ناکہ بندی برقرار رہے گی امریکی وزیر جنگ

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
ایران کے پاس اچھی ڈیل کا تاریخی موقع ہے، ناکہ بندی برقرار رہے گی  امریکی وزیر جنگ

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ، ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ایک سنجیدہ اور بہتر معاہدہ کرنے کا تاریخی موقع موجود ہے، اور اگر تہران دانشمندی سے فیصلہ کرے تو خطے میں کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران کو مذاکرات کی میز پر آ کر سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے، کیونکہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ضرورت ہوگی ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی اور اب تک آبنائے ہرمز سے 34 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ڈارک فلیٹ کے دو جہاز ضبط کیے جا چکے ہیں اور امریکی ناکہ بندی اب عالمی سطح تک پھیل چکی ہے تاکہ ایران پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے مشن بالکل واضح ہے اور ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کیلئے ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور صدر ٹرمپ نے بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی یا جہاز کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ایک اور طیارہ بردار جہاز خلیج عمان پہنچ جائے گا جبکہ پینٹاگون آئندہ صورتحال کیلئے ہائی الرٹ اور جنگی تیاری کی حالت میں ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے یورپ اور ایشیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی صرف امریکا کی نہیں ہونی چاہیے، یورپ اور ایشیا دہائیوں سے امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں، اب مفت فائدہ اٹھانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 01:04 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین