اعجاز چوہدری طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل

ڈاکٹرز نے اسپتال میں داخلے کی ہدایت دی تھی، مگر جیل حکام واپس لے گئے: وکیل
لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو طبی معائنے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
وکیل رانا مدثر کے مطابق اعجاز چوہدری کو چیک اپ اور مختلف طبی ٹیسٹس کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے اعجاز چوہدری کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم اس کے باوجود جیل حکام انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر کے لے گئے۔
رانا مدثر نے مؤقف اختیار کیا کہ طبی ہدایات کے برعکس یہ اقدام تشویشناک ہے اور مریض کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ خدشات پیدا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مناسب طبی سہولت اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 02:26 PM
آخری تدوین: 24 اپریل، 2026



