وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت میں سچویشن روم میں اہم اجلاس، ایران سے مذاکرات پر غور

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی صدارت میں سچویشن روم میں اہم اجلاس، ایران سے مذاکرات پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، ایران سے جاری مذاکرات اور ممکنہ پیش رفت پر غور کیا گیا۔

(واشنگٹن) ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین، وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف اور سی آئی اے ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس سے قبل پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مذاکرات میں بریک تھرو نہ ہوا تو آئندہ چند روز میں دوبارہ کشیدگی یا ممکنہ جنگ کا خدشہ موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی جبکہ وائٹ ہاؤس نے سچویشن روم اجلاس کے حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دن صورتحال کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 05:18 AM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین