عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے
وزارتِ پٹرولیم کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی اور مہنگائی کے دباؤ میں کسی حد تک کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل دوسری بار عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ملا ہے۔
عوامی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے کو عید سے قبل خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے مثبت اثرات روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 01:43 AM
آخری تدوین: 23 مئی، 2026



