وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے 28 سال مکمل، یومِ تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا

W
Web Desk
28 مئی، 2026
پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے 28 سال مکمل، یومِ تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا

پاکستان آج 28 واں یومِ تکبیر ملی جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔ 28 مئی 1998 کو چاغی میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا۔ صدر اور وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد پیش کی

یومِ تکبیر کے موقع پر آج ملک بھر میں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے 28 سال مکمل ہونے پر تقریبات، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دنیا کی ساتویں اور عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے جوہری پروگرام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت پاکستانی سائنسدانوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ان تجربات نے ملکی دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو دنیا کے سامنے واضح کیا۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی مؤقف بھی یومِ تکبیر کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے کہ “ہم گھاس کھا لیں گے مگر ملک کو ایٹمی طاقت بنائیں گے۔”

بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد شدید عالمی دباؤ کے باوجود اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی تجربات کی منظوری دی، جسے قومی دفاع کے لیے ایک اہم اور جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا جاتا ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغامات میں قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو قومی غیرت، مضبوط دفاع اور خطے میں امن و استحکام کی علامت قرار دیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 06:01 AM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین