وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، اسحاق ڈار

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
29 مئی، 2026
فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، اسحاق ڈار

اسرائیل کو پہلے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی، اس کے بعد ہی تعلقات معمول پر لانے سے متعلق کسی قسم کی بات ہوسکتی ہے

( واشنگٹن ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فلسطین اور غزہ کے معاملے پر اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران بھی پاکستان کا یہی مؤقف دہرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو پہلے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی، اس کے بعد ہی تعلقات معمول پر لانے سے متعلق کسی قسم کی بات ہوسکتی ہے

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور امریکا نے تجارت، سرمایہ کاری، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے مارکو روبیو کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے اور امکان ہے کہ وہ رواں سال اسلام آباد کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، اسی لیے وہ مذاکرات کی تفصیلات ظاہر نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران دونوں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قطر، عمان اور دیگر ممالک نے بھی مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم تمام فریقین کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کی وجہ سے پاکستان کو اس عمل کے لیے اہم کردار دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے پر بھی بات ہوئی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 09:33 PM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان
امریکا

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔ ٹرمپ نے ایرانی نیوکلیئر مواد کو زمین سے نکال کر تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا

Web Desk29 مئی، 2026
ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت
امریکا

ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت

امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر مناسس میں منعقدہ چاند رات میلے میں پاکستانی، بھارتی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا

محمد نعیم اختر29 مئی، 2026
ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ
امریکا

ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کی شقیں شامل ہیں

Web Desk29 مئی، 2026