وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی، معاہدہ نہ ہوا تو کام مکمل کریں گے: ٹرمپ

W
Web Desk
28 مئی، 2026
پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی، معاہدہ نہ ہوا تو کام مکمل کریں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کمزور پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے اور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں امریکا “کام مکمل” کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور مذاکرات پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ وہی کر سکتا تھا جو وینزویلا کے ساتھ کیا گیا، تاہم پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روک دی گئی۔

ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن مجوزہ ڈیل ابھی حتمی مرحلے میں داخل نہیں ہوئی اور امریکا اب تک اس سے مکمل طور پر مطمئن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران انتہائی کمزور پوزیشن میں مذاکرات کر رہا ہے اور اس کے پاس زیادہ راستے موجود نہیں۔ ٹرمپ کے مطابق اگر معاہدہ ہو گیا تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے، بصورت دیگر امریکا “کام مکمل” کرنے کی جانب جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم ترک کرنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی دینے پر غور نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بھی مطمئن نہیں ہوں گے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم روس یا چین کے حوالے کر دے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز دنیا بھر کی تجارت کے لیے کھلی رہنی چاہیے اور کوئی بھی ملک اس پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکتا۔ ان کے مطابق ایران کو بھی عالمی برادری کے دیگر ممالک کی طرح ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ فریم ورک معاہدہ طے پانے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔

امریکی صدر نے پاکستانی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شہریف بہترین شخصیات ہیں۔

ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے کہا کہ اس تنازع میں امریکا کو صرف 13 ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ افغانستان، عراق اور دیگر جنگوں میں ہزاروں امریکی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 04:52 AM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، اسحاق ڈار
امریکا

فلسطین پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، اسحاق ڈار

اسرائیل کو پہلے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب پیش رفت کرنا ہوگی، اس کے بعد ہی تعلقات معمول پر لانے سے متعلق کسی قسم کی بات ہوسکتی ہے

محمد نعیم اختر29 مئی، 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان
امریکا

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔ ٹرمپ نے ایرانی نیوکلیئر مواد کو زمین سے نکال کر تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا

Web Desk29 مئی، 2026
ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت
امریکا

ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت

امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر مناسس میں منعقدہ چاند رات میلے میں پاکستانی، بھارتی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا

محمد نعیم اختر29 مئی، 2026