وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

نمرہ خان نے شوہر کی جھلک دکھا دی، دوسری شادی کی تصاویر وائرل

W
Web Desk
7 مئی، 2026
نمرہ خان نے شوہر کی جھلک دکھا دی، دوسری شادی کی تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے پیرس میں ہونے والے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔ اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر پیشے کے لحاظ سے پائلٹ ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں اور انہوں نے اپنی شادی کی خوشی مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنے خصوصی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ گلابی رنگ کے مغربی طرز کے خوبصورت گاؤن میں دکھائی دیں۔ ابتدائی تصاویر میں انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے باعث مداحوں میں تجسس پایا جا رہا تھا۔

بعد ازاں نمرہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کر دیں، جن میں ان کے شوہر پہلی بار واضح طور پر نظر آئے۔ نکاح کی تقریب میں اداکارہ نے سنہرے رنگ کی کڑھائی سے مزین سفید روایتی لباس زیب تن کیا، جبکہ ان کے شوہر سفید شلوار قمیض اور سنہری کڑھائی والے کوٹ میں ملبوس دکھائی دیے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں ایک خصوصی کیک کی تصویر بھی شیئر کی، جس پر جہاز اور پائلٹ کو دلہن کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔

نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر پیشے کے لحاظ سے کیپٹن اور پائلٹ ہیں۔ تاہم انہوں نے تاحال اپنے شوہر کا نام ظاہر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ یہ نمرہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، جو بعد میں علیحدگی پر ختم ہو گئی تھی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 06:56 AM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی
اینٹرٹینمنٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ننھی پری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی، جبکہ نومولود کا نام رانیہ فلک رکھا گیا ہے

Web Desk23 مئی، 2026
مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے سیاسی شخصیت کو طلب کرلیا
تازہ ترین

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے سیاسی شخصیت کو طلب کرلیا

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسگی اور سائبر بُلنگ کے الزامات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو طلب کر لیا ہے۔

Web Desk21 مئی، 2026
اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین نے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی، مداحوں کی مبارکبادیں جاری۔

Web Desk9 مئی، 2026