واشنگٹن میں اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی اہم ملاقات آج ہوگی
محمد نعیم اختر
دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال، معاشی روابط اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا
( واشنگٹن ) پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ّآج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات امریکی محکمہ خارجہ (سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) میں صبح 9:30 بجے شروع ہوگی .
اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک امریکا تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال، معاشی روابط اور انسداد دہشت گردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اور افغانستان سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے معاملے پر بھی خصوصی گفتگو متوقع ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان شیخ بھی موجود ہوں گے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار جمعے کی صبح 11 بجے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جہاں وہ اہم ملاقاتوں اور پاک امریکا تعلقات سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 03:43 PM
آخری تدوین: 29 مئی، 2026



