وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

حیدرآباد کنگزمین کے محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

W
Web Desk
2 مئی، 2026
حیدرآباد کنگزمین کے محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی کو پی ایس ایل ایلیمنیٹر ٹو میں نامناسب رویے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے باعث 10 فیصد میچ فیس جرمانہ کر دیا گیا۔

(لاہور) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ ایلیمنیٹر ٹو کے دوران انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کے رویے کو کھیل کے ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دیتے ہوئے ان پر جرمانہ نافذ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے ایلیمنیٹر ٹو میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

میچ کے دوران سخت مقابلے اور دباؤ کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان ماحول خاصا گرم رہا، تاہم حیدرآباد کنگزمین نے آخرکار کامیابی اپنے نام کر لی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 مئی، 2026 کو 08:23 AM

آخری تدوین: 2 مئی، 2026

متعلقہ مضامین