وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی ایس ایل الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

W
Web Desk
3 مئی، 2026
پی ایس ایل الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل 11 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر انعام، سیکیورٹی اور کلوزنگ تقریب کے خصوصی انتظامات مکمل۔

(لاہور) پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کا فائنل آج پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ اہم مقابلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا۔

فائنل میچ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں۔ فائنل سے قبل شام ساڑھے 6 بجے رنگا رنگ کلوزنگ تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں مختلف تفریحی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

انعامی رقم کے طور پر فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنرز اپ کو 3 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ پر فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل میچ کے لیے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ احسن رضا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ الیگزینڈر وارف تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے روشن مہاناما میچ ریفری ہوں گے۔

دریں اثنا، شہباز شریف سے محسن نقوی نے ملاقات کی اور انہیں فائنل کے موقع پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شائقین اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اور بہترین سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کے لیے بھرپور مقابلہ کریں گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 03:59 AM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین