جمائمہ گولڈ اسمتھ کی آئرش بزنس مین کیمرون اوریلی سے منگنی، جلد شادی کا امکان

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اوریلی سے منگنی کر لی ہے اور دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
(لندن)رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمائمہ اور کیمرون اوریلی گزشتہ ایک برس سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات پیشہ ورانہ مصروفیات کے دوران ہوئی، جو بعد ازاں دوستی اور پھر قریبی تعلق میں تبدیل ہو گئی۔
کیمرون اوریلی ایک معروف سرمایہ کار ہیں اور متعدد بین الاقوامی کمپنیوں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ معروف میڈیا ٹائیکون سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں اور عالمی مالیاتی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
دوسری جانب جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک معروف اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر ہیں، جو سماجی اور انسانی حقوق کے مختلف امور پر بھی سرگرم رہی ہیں۔ وہ ماضی میں بھی اپنی نجی زندگی کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں۔
خیال رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں نے 9 سال ساتھ گزارنے کے بعد 2004 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 05:34 PM
آخری تدوین: 3 مئی، 2026



