وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

میلانیا ٹرمپ نے ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، الزامات کو جھوٹ قرار

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
میلانیا ٹرمپ نے ایپسٹین سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی، الزامات کو جھوٹ قرار

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین سے مبینہ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور کردار کشی قرار دے دیا۔

(واشنگٹن) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور انہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر برسوں سے ان کے بارے میں جعلی تصاویر اور غلط بیانات گردش کر رہے ہیں، جن پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

میلانیا ٹرمپ نے ایپسٹین اسکینڈل کے متاثرین کے لیے کھلی سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئےکانگریس سے اپیل کی کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ تو جیفری ایپسٹین کی متاثرہ تھیں اور نہ ہی انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا تعارف ایپسٹین سے کروایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ایپسٹین سے ملاقات سے دو سال قبل ہی مل چکی تھیں۔

میلانیا ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط معلومات ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں اور ایسے الزامات کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق میلانیا ٹرمپ کا یہ بیان ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق جاری بحث کے دوران اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد سیاسی اور میڈیا حلقوں میں نئی بحث شروع ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 07:15 AM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار
تازہ ترین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ 1993 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان پہلی بڑی براہِ راست اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور براہِ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم اور تعمیری گفتگو کی گئی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026