وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف داد کے مستحق، میئر لندن صادق خان

W
Web Desk
19 اپریل، 2026
ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف داد کے مستحق، میئر لندن صادق خان

میئر لندن صادق خان نے ایران امریکا مذاکرات میں شہباز شریف کے کردار کو سراہا، امریکی نائب صدر کے پاکستان آنے کو اہم پیشرفت قرار دیا۔

(لندن) صادق خان نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات میں شہباز شریف داد کے مستحق ہیں۔

میئر لندن صادق خان نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے غیر معمولی قیادت کا مظاہرہ کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا پاکستان جانا بھی شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

صادق خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مستقل ہو اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کم ہی کسی کی تعریف کرتے ہیں، اس لیے ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی قیادت کی تعریف اہم پیشرفت ہے۔

میئر لندن کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی تعریف پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے اور یہ پاکستان کے سفارتی کردار کا اعتراف ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 اپریل، 2026 کو 04:57 PM

آخری تدوین: 19 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین