وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سنجیدہ نہ ہوا تو مثبت ردعمل نہیں دیں گے، جے ڈی وینس

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
ایران سنجیدہ نہ ہوا تو مثبت ردعمل نہیں دیں گے، جے ڈی وینس

جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ مذاکرات سے قبل سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا یا چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کے لیے میری لینڈ سےاسلام آباد روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کی ہدایات کے تحت مذاکرات میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہے گی۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہے، تاہم اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو مذاکرات مثبت سمت میں نہیں جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور Iran کے درمیان اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔ امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس کے علاوہ مائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف شامل ہوں گے۔

یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 01:41 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار
تازہ ترین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ 1993 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان پہلی بڑی براہِ راست اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور براہِ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم اور تعمیری گفتگو کی گئی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026