وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع، ٹرمپ

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان اس عمل میں بدستور اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

(واشنگٹن)نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مثبت پیش رفت متوقع ہے اور آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں کے دوران اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو منعقد ہونے کا امکان ہے اور امریکا اس عمل کو سنجیدگی سے آگے بڑھا رہا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے۔

امریکی صدر کے مطابق جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجاویز پیش نہیں کی جاتیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا جبکہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی برقرار رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے پرامن اور مذاکراتی حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کو اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے امن کی امیدیں وابستہ ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 05:52 PM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین