جنگ بندی کے بعد سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا پہلا رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

جنگ بندی کے بعد سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
(سعودی عرب)ریاض میں جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری اقدامات پر اتفاق کیا اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور استحکام کے اقدامات پر زور دیا۔
ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ رابطہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں علاقائی استحکام اور سفارتی تعاون کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 06:47 AM
آخری تدوین: 10 اپریل، 2026



