وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
اینٹرٹینمنٹ

حکومت،معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں:فضیلہ قاضی

W
Web Desk
6 اپریل، 2026
حکومت،معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں:فضیلہ قاضی

سنیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ انہیں حکومت معیشت اور کرکٹ سے کوئی خاص امید نہیں رہی۔

(کراچی) نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ آج کل اپنے زوربازو پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔ جس شخص کے بچوں کو کھانا نہیں مل رہا،وہ سب سے پہلے ان کا پیٹ بھرنے کے بارے میں سوچے گا،

ایسے میں وہ اپنے حقوق کے لیے آواز کیسے اٹھائے گا،عوام کے مسائل میں الجھا کر رکھاجاتاہے تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے نہ ہو، انہوں نے اپنی مشال دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک پوش علاقے میں رہتی ہیں لیکن ا س کے باوجود گیس اور پانی جیسی بنیادی دسہولیات دستیاب نہیں۔

ان کے مطابق بارش کے بعد گیس غائب ہے جبکہ پانی ٹینکر کے زریعے حاصل کرنا پڑتا ہے اور بجلی کے بھار ی بل الگ سے آتے ہیں،پہلے گیس دستیاب ہوتی تھی اوربل بھی کم آتا تھا،مگر اب صورتحا ل اس کے بر عکس ہوچکی ہے بل زیادہ ہیں لیکن سہولت موجود نہں۔اب وہ اپنی امیدیں صرف اللہ سے وابستہ رکھتی ہیں اور شکر ادا کرتی ہیں کہ سانس اور رزق کا اختیار اللہ کے پاس ہے ورنہ حالات ایسے ہیں جیسے لوگوں کو جینے کا حق بھی مشکل سے مل رہا ہو

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اپریل، 2026 کو 12:56 PM

آخری تدوین: 6 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی
اینٹرٹینمنٹ

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، ننھی رانیہ فلک کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ننھی پری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی، جبکہ نومولود کا نام رانیہ فلک رکھا گیا ہے

Web Desk23 مئی، 2026
مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے سیاسی شخصیت کو طلب کرلیا
تازہ ترین

مومنہ اقبال کی ہراساں کرنے کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے سیاسی شخصیت کو طلب کرلیا

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسگی اور سائبر بُلنگ کے الزامات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو طلب کر لیا ہے۔

Web Desk21 مئی، 2026
اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
اینٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین نے سوشل میڈیا پر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری دے دی، مداحوں کی مبارکبادیں جاری۔

Web Desk9 مئی، 2026