نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران

ایرانی قیادت نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد دنیا جلد ہی 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پٹرول کو یاد کرے گی۔
(تہران) انہوں نےڈونلڈ ٹرمپ کےآبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی غلطی کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں کا ایرانی عوام پر کوئی اثر نہیں ہوتا، اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران بھی بھرپور جواب دے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر معاملات کو منطق اور سفارتکاری کے ذریعے آگے بڑھایا جائے تو ایران بھی اسی انداز میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 06:24 AM
آخری تدوین: 13 اپریل، 2026



