ٹرمپ نے بھارت کو “جہنم کا گڑھا” کہہ دیا ، کانگریس کا شدید ردعمل، مودی سے احتجاج کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت سے متعلق متنازع بیان پر سیاسی ہلچل، کانگریس نے اسے توہین آمیز قرار دے کر نریندر مودی سے سخت سفارتی ردعمل کا مطالبہ کیا۔
(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت سے متعلق متنازع بیان نے سیاسی اور سفارتی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بھارت سمیت بعض ممالک کو “جہنم کا گڑھا” قرار دیا، جس کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اس بیان پر محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے رپورٹس سے آگاہ ہیں، تاہم فی الحال تفصیلی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس نے بیان کو شدید توہین آمیز قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ بیان نہ صرف بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے بلکہ حکومت کی خارجہ پالیسی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
اپوزیشن نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ماضی میں بھی ایسے بیانات پر خاموش رہے ہیں، جو کمزور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔
سیاسی و سفارتی ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی پیدا کر سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکا اور بھارت کے درمیان پہلے ہی تجارتی اور سفارتی اختلافات موجود ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 06:13 PM
آخری تدوین: 23 اپریل، 2026



