وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران میں سب ایک ہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے,قوم سپریم لیڈر کے ساتھ متحد ہے

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
 ایران میں سب ایک ہیں، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے,قوم سپریم لیڈر کے ساتھ متحد ہے

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں کوئی تقسیم نہیں

(تہران) محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں نہ کوئی شدت پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند، بلکہ سب ایرانی اور انقلابی ہیں۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اور حکومت آہنی یکجہتی کے ساتھ سپریم لیڈر کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہم جارحانہ اقدامات کرنے والوں کو ان کے عمل پر پشیمان کریں گے اور ایران کی خودمختاری کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا قومی بیانیہ ایک خدا، ایک رہنما، ایک قوم اور ایک راستہ ہے، اور یہی راستہ ملک کی کامیابی اور فتح کی ضمانت ہے۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ کے مطابق یہ راستہ ایرانی قوم کو بے حد عزیز ہے اور وہ اس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 05:55 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین