وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران سے ممکنہ معاہدے پر نیا بیان، “ابھی کسی نے ہماری ڈیل نہیں دیکھی”

W
Web Desk
25 مئی، 2026
ٹرمپ کا ایران سے ممکنہ معاہدے پر نیا بیان، “ابھی کسی نے ہماری ڈیل نہیں دیکھی”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے پر کہا ہے کہ ابھی کسی نے ڈیل نہیں دیکھی اور نہ ہی یہ مکمل طے ہوئی ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی معاہدے میں رکاوٹوں کا دعویٰ کر دیا

(واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ایک اور اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک کسی نے ہماری ڈیل نہیں دیکھی اور نہ ہی کوئی اس کے بارے میں جانتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے بھی نہیں ہوا، تاہم بعض لوگ ایسی چیز پر تنقید کر رہے ہیں جس کے بارے میں انہیں مکمل معلومات حاصل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا مسئلہ ان سے پہلے آنے والے امریکی صدور کو حل کرنا چاہیے تھا، لیکن اگر وہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو وہ ایک “مکمل اور اچھی ڈیل” ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر اوباماکے دور میں ہونے والے ایران معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈیل “اوباما ڈیل” جیسی نہیں ہوگی بلکہ اس سے مختلف اور زیادہ مضبوط ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا بعض اہم نکات پر معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر آمادہ نہیں، جس کے باعث مذاکرات میں پیچیدگیاں برقرار ہیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق اگر اختلافات برقرار رہے تو معاہدہ منسوخ ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں، جس سے خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں پر غیر یقینی صورتحال کے سائے گہرے ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 مئی، 2026 کو 04:30 AM

آخری تدوین: 25 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت
امریکا

ورجینیا کے چاند رات میلے میں عید کا جوش، میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی شرکت

امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر مناسس میں منعقدہ چاند رات میلے میں پاکستانی، بھارتی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ میرا، عمران فدا اور ہربی سنگھ کی پرفارمنس نے تقریب کو یادگار بنا دیا

محمد نعیم اختر29 مئی، 2026
ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ
امریکا

ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کو بھیج دیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور اتحادی ممالک کو بھجوا دیا ہے، جس میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے منجمد اثاثوں تک رسائی کی شقیں شامل ہیں

Web Desk29 مئی، 2026
امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب، مگر ٹرمپ ابھی دستخط کیلئے تیار نہیں: جے ڈی وینس
امریکا

امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب، مگر ٹرمپ ابھی دستخط کیلئے تیار نہیں: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور تہران معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی دستخط کیلئے تیار نہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اور جوہری پروگرام پر اہم پیشرفت جاری

Web Desk29 مئی، 2026