وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے امن میں بدل گئے، وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے امن میں بدل گئے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار قیام امن کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے شعلے امن میں بدل گئے۔

(اسلام آباد)کابینہ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ کابینہ ارکان نے تالیاں بجا کر ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 47 سال بعد ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا آغاز کرایا اور پہلی مرتبہ پاکستان میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر ایران اور امریکا کے وفود اسلام آباد آئے جس پر وہ دونوں ممالک کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مذاکرات 21 گھنٹے تک جاری رہے اور پہلی مرتبہ امریکا اور ایران کے وفود آمنے سامنے بیٹھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر تھیں اور پاکستان کو امن کی بحالی کے لیے ثالثی کا اہم موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان سمیت مختلف ممالک کے سربراہان نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے ذریعے پاکستان کو جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ وطن عزیز کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 02:58 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے
پاکستان

متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے

پاکستان نے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرض کی مکمل واپسی کے مطالبے کے بعد اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ مالی آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی
پاکستان

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

Web Desk13 اپریل، 2026