وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل 'تیمور' کی کامیاب فائرنگ کے ذریعے جنگی قوت کا مظاہرہ

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل 'تیمور' کی کامیاب فائرنگ کے ذریعے جنگی قوت کا مظاہرہ

پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل 'تیمور' کا کامیاب تجربہ کیا، جس کے ذریعے سمندر میں درست نشانہ لگانے اورآپریشنل تیاری کا عملی مظاہرہ کیا گیا،،

آئی ایس پی آر کے مطابق فضا سے سمندر پر فائر کئے گئے میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا، اس کامیاب تجربے سے پاک بحریہ کی سمندر میں درپیش خطرات اور اپنے اہداف کی طویل فاصلے پر نشاندہی کرنے اور فیصلہ کن انداز میں تباہ کرنے کی جنگی صلاحیت کی توثیق ہوتی ہے،

پاک بحریہ کی جانب سے فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے میزائل تیمور کی فائرنگ کا مظاہرہ قومی دفاعی صلاحیت میں ایک اہم اضافہ ہے، جس سے پاکستان کی مسلح افواج کی روایتی میدان میں کثیرالجہتی مربوط دفاعی حکمت عملی اور صلاحیتوں کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے،

پاک بحریہ قومی بحری مفادات اور اپنی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پر عزم ہے، صدرِ پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس اہم سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی،،

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 11:25 AM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی,ایرانی وفد کے جواب کا انتظار ہے
پاکستان

جنگ بندی 22 اپریل صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہو جائے گی,ایرانی وفد کے جواب کا انتظار ہے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کی اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، جنگ بندی 22 اپریل صبح 4:50 پر ختم ہو جائے گی۔

Web Desk21 اپریل، 2026
چین کی امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی حمایت، اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات
پاکستان

چین کی امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی حمایت، اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات

چین نے امریکا ایران امن مذاکرات میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کردی، اسحاق ڈار اور چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کی ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

Web Desk21 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی,نواز شریف
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی,نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کے کردار سے پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال ہوئی، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی اظہار خیال۔

Web Desk21 اپریل، 2026