وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، امریکا ایران کے خلاف ملٹری آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

(واشنگٹن) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیزفائر میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، اس لیے اب سیزفائر میں توسیع ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف ملٹری آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا معاملہ بالآخر ایک بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا، تاہم اس کیلئے ایران کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جو کچھ ہوا وہ دراصل حکومت کی تبدیلی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 12:57 PM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین