وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صحت

لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، مریضوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں ایک اور مریض میں وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 18 سالہ شہری میں منکی پاکس کی تشخیص کے بعد شہر میں تصدیق شدہ مریضوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق میو اسپتال میں اس وقت 7 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 4 میں منکی پاکس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 3 مشتبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کیا جائے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند
تازہ ترین

کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند

کینیا کے شہر نانیوکی میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا وائرس کے قرنطینہ مرکز کے قیام کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ ہائی کورٹ پہلے ہی منصوبے کو عارضی طور پر معطل کر چکی ہے

Web Desk2 جون، 2026
ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک تفویض کر دیے۔ ایچ آئی وی ڈیش بورڈ فعال، بروقت ڈیٹا رپورٹنگ اور مؤثر فیصلہ سازی پر زور۔

Web Desk1 جون، 2026
نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل
صحت

نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی بغیر رپورٹ سرجری کرنے کے معاملے پر 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم جبکہ متعدد ڈاکٹرز اور سٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں

Web Desk23 مئی، 2026