وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کاآپریشن سندور میں بدترین شکست کااعتراف

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات پر دفاعی ماہرین نے شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ممکنہ ناکامی کو چھپانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

(نئی دہلی) رپورٹس کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے آپریشن سندور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز مختلف نوعیت کے ہوں گے اور ماضی پر توجہ دینے کے بجائے آئندہ کی تیاری ضروری ہے۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات اور غیر پراعتماد انداز اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس آپریشن میں بھارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق آپریشن کے دوران ٹیکنالوجی کو ذمہ دار ٹھہرانا اور اسے واحد حل قرار دینا ایک غیر حقیقت پسندانہ مؤقف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تینوں افواج کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دینا دراصل اس بات کا اشارہ ہے کہ آپریشن کے دوران کوآرڈینیشن میں مسائل موجود تھے۔

ماہرین نے “نئے سندور” جیسے بیانات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے ماضی کی کمزوریوں کو پسِ پشت ڈالنے کی کوشش ظاہر ہوتی ہے۔ ان کے مطابق تکنیکی پہلوؤں کا سہارا لے کر کارکردگی پر سوالات سے بچنے کی کوشش غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ بری، بحری اور فضائی افواج کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کے فقدان نے آپریشن سندور میں کارکردگی کو متاثر کیا، جبکہ عالمی سطح پر محدود حمایت بھی ایک چیلنج رہی۔

دوسری جانب دفاعی حلقوں کا کہنا ہے کہ خطے میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کی صورت میں پاکستان مؤثر اور فیصلہ کن ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 07:18 AM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہو تو مذاکرات کے لیے تیارہیں ، ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا بیان
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم ہو تو مذاکرات کے لیے تیارہیں ، ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا بیان

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز پر عائد ناکہ بندی ختم کر دے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں روک دے تو ایران مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے تیار ہے۔

Web Desk22 اپریل، 2026
ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
تازہ ترین

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دراصل جنگی کارروائی کے مترادف ہے۔

Web Desk22 اپریل، 2026
اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستان کی ثالثی کو سراہا گیا
دُنیا

اقوام متحدہ کا جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم، پاکستان کی ثالثی کو سراہا گیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی میں کمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

Web Desk22 اپریل، 2026