وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکہ جنگ ہار کر نئی چالیں چل رہا ہے، ایرانی سپریم کمانڈر کا بڑا دعویٰ

W
Web Desk
28 مئی، 2026
امریکہ جنگ ہار کر نئی چالیں چل رہا ہے، ایرانی سپریم کمانڈر کا بڑا دعویٰ

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ میں شکست کے بعد ایران کے خلاف نئی سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے قومی اتحاد، معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل پر زور دیا

(تہران) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکہ جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد اب ایران کے خلاف نئی چالیں اور سازشیں ترتیب دے رہا ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام کو خبردار کرتے ہوئے قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمن ایرانی قوم میں اختلافات اور سماجی تقسیم پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ مسلط کرنے، اقتصادی پابندیوں اور پروپیگنڈے کے بعد اب نئے منصوبوں کے ذریعے ایرانی معاشرے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم کمانڈر نے کہا کہ حالیہ حالات میں ایرانی عوام نے غیر معمولی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے دشمن کے عزائم ناکام ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنے عزم، ایمان اور مزاحمتی جذبے کو ثابت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا اصل مقصد معاشرتی انتشار پھیلانا اور اختلافات کو بڑھانا ہے تاکہ فوجی میدان میں ہونے والی ناکامیوں کا ازالہ کیا جا سکے، تاہم ایرانی عوام نے ثابت کیا کہ وہ بیرونی دباؤ کے باوجود متحد ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل، معاشی بحالی اور ملک کی تعمیر نو پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، مہنگائی میں کمی، غربت کا خاتمہ، صنعتی ترقی، سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور مالی بدعنوانی کے خاتمے کو قومی ترجیحات بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو ایسے قوانین تشکیل دینے چاہئیں جو براہ راست عوامی فلاح اور ملکی ترقی سے متعلق ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ساز ادارہ، حکومت اور عدلیہ کو مل کر قومی سلامتی، اقتصادی استحکام اور مزاحمتی معیشت کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایران تمام تر بیرونی دباؤ کے باوجود اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 02:48 PM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین