وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، صرف چند نکات پر اتفاق باقی: اسحاق ڈار

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، صرف چند نکات پر اتفاق باقی: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں خطاب، امریکا ایران مذاکرات آخری مرحلے میں داخل، پاکستان کی ثالثی کو قابل فخر قرار دے دیا۔

(ترکیہ)انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا، خصوصاً پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، مگر بدقسمتی سے تقریباً 2 ارب آبادی کے اس خطے کا مجموعی جی ڈی پی صرف 4 ٹریلین ڈالر ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کی وجہ سے خطے کی معیشت اور تجارت متاثر ہوئی، پاکستان پہلے دن سے اس تنازع کے حل کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق خطے کے ممالک کے درمیان تجارت کا باقاعدہ نظام موجود نہیں، جسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت اور رابطوں کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹرانزٹ شپمنٹ کیلئے ایک آئیڈیل ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 47 سال بعد ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی قابلِ فخر ہے

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ لبنان میں سیز فائر کے بعد آبنائے ہرمز کا کھلنا خوش آئند پیشرفت ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران مذاکرات میں اب صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، جس کے بعد اہم پیشرفت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 04:48 AM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین