وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

وزیر خزانہ اسپتالوں میں فنڈز کی کٹوتی اور اسلام آباد ماڈل سٹی منصوبے پر لاعلم

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
وزیر خزانہ اسپتالوں میں فنڈز کی کٹوتی اور اسلام آباد ماڈل سٹی منصوبے پر لاعلم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کٹوتی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں۔

(واشنگٹن ڈی سی-محمد نعیم اختر )وزارت خزانہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر وفاقی اسپتالوں کے فنڈز میں کروڑوں روپوں کی کٹوتی کی ہے۔ صرف پمز اسپتال کے فنڈز میں 39 کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئ جس سے غریب مریض مفت ادویات کی سہولت سے محروم ہوگئے۔

وزارت خزانہ کے انچارج محمود اورنگزیب سے جب ایک صحافی نے سوال کیا گیا تو وہ اس کٹوتی سے لاعلم نظر آئے۔

وزیر خزانہ سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اربوں روپوں کی ٹوکیو اور نیویارک کی طرز پر بلند و بالا عمارتیں اور ماڈل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ 70 فیصد عوام کے پاس روٹی کھانے کو نہیں۔ جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پھر اس معاملے پر اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔

اس سوال پر کہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال پر کیوں توجہ نہیں دی جاتی ، وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پر انہیں امید ہے کہ توانائی کی وزارت اس پر ضرور سوچ بچار کرے گی

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 06:37 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے
تازہ ترین

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ ایران مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں شروع ہوں گے

اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا نیا دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر برجنسٹاک میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور قطر ثالثی کردار ادا کریں گے

Web Desk19 جون، 2026
ضلع 44B بالٹی مور: 2026 ڈیموکریٹک کمیٹی الیکشن - دو پاکستانی خواتین بھی مد مقابل
امریکا

ضلع 44B بالٹی مور: 2026 ڈیموکریٹک کمیٹی الیکشن - دو پاکستانی خواتین بھی مد مقابل

انتخاب لڑنے والی دونوں پاکستانی خواتین کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اختلافات کی نوعیت اس قدر شدید ہے کہ ایک خاتون امیدوار تو کسی ایسے ایونٹ میں جانا بھی پسند نہیں کرتی جہاں دوسری امیدوار موجود ہوں

Editorial Board - Opinion18 جون، 2026
 لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس
تازہ ترین

لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امن معاہدے کے احترام پر زور دیا۔ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت، آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم نکات بھی بیان کیے

Web Desk18 جون، 2026