وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر "شالامار" نے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لی ہے اور جہاز 19 اپریل کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

(کراچی ) امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق آئل ٹینکر میں تقریباً 40 ہزار بیرل تیل موجود ہے جو متحدہ عرب امارات سے پاکستان لایا جا رہا ہے۔ پاکستانی تیل بردار جہاز ابوظہبی سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کو آبنائے ہرمز سے گزر گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ "شالامار" آئل ٹینکر اتوار کے روز تیل مصنوعات لانے کیلئے آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تھا، جس کے بعد جہاز نے بحفاظت اس اہم آبی گزرگاہ کو عبور کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والا پاکستانی تیل بردار جہاز موجودہ کشیدہ صورتحال کے باوجود بغیر کسی رکاوٹ کے گزرنے میں کامیاب رہا، جسے توانائی سپلائی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر 19 اپریل کو کراچی بندرگاہ پہنچے گا، جہاں تیل کی ترسیل کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 12:10 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین