وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

W
Web Desk
25 مئی، 2026
علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علمیہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہراور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بغیر آگاہ کیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی ملاقات میں خاندان کا کوئی فرد شریک تھا۔ انہوں نے اس ملاقات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے اہم معاملات میں خاندان کو اعتماد میں لینا ضروری تھا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی۔

شیخ وقاص اکرم کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات سیاسی رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھی اور اس کا مقصد مختلف معاملات پر مشاورت کرنا تھا۔

سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اپوزیشن اور حکومتی کیمپ میں اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 مئی، 2026 کو 06:26 AM

آخری تدوین: 25 مئی، 2026

متعلقہ مضامین