وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایئر چیف

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
پاکستان مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایئر چیف

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(ایبٹ آباد) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین عسکری درسگاہوں میں شمار ہوتی ہے۔

ایئر چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق، بنیان المرصوص" میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی کو دنیا نے دیکھا جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے گرا کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی طاقت اور پیشہ ورانہ صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گیا، پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آخر میں انہوں نے "پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کا نعرہ بھی لگایا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 11:38 AM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین