امریکا کا ایران پر سخت مؤقف، بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ ایران اس وقت ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔
(واشنگٹن) امریکی صدر کے مطابق اسلام آباد میں ایران کے ساتھ 21 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے مذہبی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے پوپ لیو کے بارے میں کہا کہ وہ مناسب کام نہیں کر رہے۔ ان کے مطابق پوپ کے خیالات حد سے زیادہ لبرل ہیں اور وہ ان سے متفق نہیں۔
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عالمی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 05:46 AM
آخری تدوین: 13 اپریل، 2026



