وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان، ڈیزل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان، ڈیزل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کے دباؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

آئندہ چند روز میں وفاقی حکومت نئی قیمتوں کا اعلان کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں تقریباً 100 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے، جسے ایڈجسٹ کرنے کے لیے قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

ممکنہ اضافے کے نتیجے میں عوام کو روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا، جبکہ نئی قیمتیں سرکاری اعلان کے بعد نافذ کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں ایک ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں 252 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 06:34 AM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین