وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردار قابلِ احترام ہے ، ششی تھرور

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کردار قابلِ احترام ہے ، ششی تھرور

بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا احترام کیا جانا چاہیے اور بھارت کو اس پیش رفت پر مثبت ردعمل دینا چاہیے۔

(نئی دہلی)اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے جاری بحران میں پاکستان کا ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آنا انڈیا کے لیے سنجیدہ اور مثبت ردعمل کا متقاضی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت کو امن کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، چاہے مذاکرات میں سہولت کاری کوئی بھی کر رہا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈونلڈٹرمپ کے درمیان رابطے ایک عملی حقیقت ہیں جو روایتی سفارتی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کر رہے ہیں۔

ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اس عمل میں کامیاب ہوتا ہے تو بھارت کو سب سے پہلے اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ ایٹمی صلاحیت کے حامل خطے میں استحکام سب کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے بھارتی پالیسی سازوں کو خبردار کیا کہ وہ اس پیش رفت پر اسٹریٹجک بے چینی یا تنقید سے گریز کریں کیونکہ کسی بھی ناکام ثالثی کا اثر پورے خطے پر پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تقریباً 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے، اس لیے کسی بھی علاقائی کشیدگی کے اثرات پاکستان پر براہِ راست پڑ سکتے ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان کی ثالثی کوششیں فطری اور قابلِ فہم ہیں۔

ششی تھرور نے مزید کہا کہ جنگل کا قانون کسی کے مفاد میں نہیں ہوتا کیونکہ اس سے تمام ممالک طاقتور قوتوں کے رحم و کرم پر آ سکتے ہیں، اس لیے امن کی کوششوں کی حمایت ضروری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 12:53 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی ٹرمپ پر تنقید، پوپ لیو کی بے توقیری ناقابل قبول قرار
تازہ ترین

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی ٹرمپ پر تنقید، پوپ لیو کی بے توقیری ناقابل قبول قرار

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو چہاردہم پر تنقید کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ
دُنیا

برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ

برطانوی پارلیمنٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: بائیکرز کو فی لیٹر 100 روپے پٹرول سبسڈی، 24 ارب روپے کی سمری ارسال
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: بائیکرز کو فی لیٹر 100 روپے پٹرول سبسڈی، 24 ارب روپے کی سمری ارسال

پنجاب حکومت نے بائیکرز کو ریلیف دینے کے لیے فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی دینے کی تجویز تیار کر لی، جس کیلئے محکمہ خزانہ سے 24 ارب روپے کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔

Web Desk14 اپریل، 2026