وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(تہران)تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی استحکام سے متعلق امور زیر غور آئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورہ ایران کے دوران دیگر اعلیٰ ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل آرمی چیف نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 04:06 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین