یورپین پارلیمنٹ کی صدر کی پوپ لیو کو پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت

برسلز: رابرٹا میٹسولا نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو یورپین پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دے دی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کی صدر نے یہ دعوت اس وقت دی جب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس پر رابرٹا میٹسولا نے پوپ لیو کی حمایت کا اظہار کیا۔
رابرٹا میٹسولا نے کہا کہ پوپ لیو نہ صرف دنیا بھر میں رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا ہیں بلکہ وہ ایسے وقت میں اخلاقی جرأت اور رہنمائی کی علامت بھی ہیں جب دنیا کو اس کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوپ لیو کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے یورپ اور دنیا بھر میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سنتے، سراہتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔
رابرٹا میٹسولا کے مطابق یورپین پارلیمنٹ نے ہولی سی کے ذریعے پوپ لیو کو آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوپ لیو مستقبل قریب میں اس دعوت کو قبول کریں گے اور یورپ کے لیے اپنا اہم پیغام دیں گے
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 05:55 AM
آخری تدوین: 17 اپریل، 2026



