کینیڈا میں پاکستانی کھانوں کی بھرپور پذیرائی

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منعقد ہونے والے سالانہ "ایمبسی شیف نمائش" میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی پکوانون کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ پکوانوں کی اس نمائش میں 15 مختلف سفارتی مشنز کے ماہر شیفس نے اپنے اپنے ممالک کے روایتی پکوان پیش کیے۔
( اوٹاوا )تقریب میں مختلف ممالک کے کھانوں کے درمیان دوستانہ مقابلے کا ماحول دیکھنے میں آیا، جہاں شرکاء نے عالمی سطح پر ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے روایتی پاکستانی کھانوں کی ایک شاندار اور متنوع پیشکش کی، جس میں ملک کے بھرپور اور متنوع کھانوں کے ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستانی کھانوں کے منفرد ذائقوں، خوشبودار مصالحوں اور ثقافتی اصالت کو بے حد سراہا۔

یہ سالانہ “ایمبسی شیف شوکیس” مختلف ممالک کے کھانوں کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جہاں حاضرین کو دنیا بھر کے ذائقوں سے روشناس ہونے کا موقع ملتا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ “کلنری ڈپلومیسی” ثقافت کے فروغ اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات سفارتی مشنز کی ثقافتی سفارتکاری اور باہمی تعلقات بڑھانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 04:47 PM
آخری تدوین: 16 اپریل، 2026



