وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے: پیٹرولیم ڈویژن حکام

W
Web Desk
11 مئی، 2026
پیٹرول مہنگا ہونے کی بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی ہے: پیٹرولیم ڈویژن حکام

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے انکشاف کیا کہ پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے کی ایک بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے۔

اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن حکام نے انکشاف کیا کہ پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے کی ایک بڑی وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے۔اجلاس کے دوران سیف اللہ ابڑو نے سوال کیا کہ 28 فروری تک ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ موجود تھا اور فوری بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیوں کیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم مارچ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 285 ڈالر فی بیرل جبکہ پیٹرول 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس وقت پاکستان کے پاس پیٹرول کے 30 دن جبکہ ڈیزل کے 27 دن کے ذخائر موجود ہیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم اسٹاک برقرار رکھنے کیلئے مہنگی مصنوعات بھی خریدنا پڑیں تاکہ سپلائی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس سرکاری سطح پر اسٹریٹیجک آئل ذخائر موجود نہیں، بلکہ اسٹاک مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس ہوتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ڈیٹا فراہم کرے گی جبکہ معاملے کا جائزہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بھی لے رہی ہے۔

اجلاس میں رکن کمیٹی عامر چشتی نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا آڈٹ کرانے کی تجویز دی، جس پر وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ تمام 42 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا آڈٹ کرایا جا سکتا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ٹیکسز اور لیوی کا بڑا حصہ شامل ہے، جس کے باعث عوام کو مہنگی پیٹرولیم مصنوعات خریدنا پڑ رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 03:05 PM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
پاکستان

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر دیا۔ سروے کے مطابق حکومت زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں کئی معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی، تاہم معیشت کے بعض اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا

Web Desk11 جون، 2026
لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ
پاکستان

لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہے، تاہم ریاستی اداروں کو تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنانا مناسب نہیں

Web Desk11 جون، 2026
دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ روزگار، برآمدات اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں

Web Desk10 جون، 2026