وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
10 جون، 2026
دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ روزگار، برآمدات اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ اور معیشت کو مستحکم بنانا وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ کی تیاری کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ کئی ہفتوں سے مشاورت جاری ہے اور وہ اس سلسلے میں تمام وزرائے اعلیٰ کی بھرپور معاونت اور تعاون پر ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں نے عوامی مفاد اور معاشی ترقی کے لیے اہم اور بہترین فیصلے کیے ہیں۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود تمام متعلقہ اداروں اور حکومتوں نے مل کر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ رات آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے تفصیلی گفتگو کی، جس میں عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے پاکستان کی معاشی بہتری اور اصلاحاتی اقدامات کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، برآمدات میں اضافہ، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور معاشی استحکام حاصل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مناسب وسائل درکار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معاشی مشکلات کے باوجود زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنے اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اتحاد، اتفاق اور مشترکہ قومی حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے اور پاکستان کو معاشی و دفاعی لحاظ سے مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 جون، 2026 کو 02:39 PM

آخری تدوین: 10 جون، 2026

متعلقہ مضامین

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
پاکستان

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا

Web Desk10 جون، 2026
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق
پاکستان

اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے بعد اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم رابطہ ہوا، جس میں سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

Web Desk10 جون، 2026
آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈے کے خلاف پوری قوت سے قانون نافذ کریں گے، خواجہ آصف
پاکستان

آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈے کے خلاف پوری قوت سے قانون نافذ کریں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈے اور تشدد کے خلاف پوری قوت سے قانون نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے انتخابات کے تناظر میں جمہوری عمل، عوامی رائے اور قانون کی حکمرانی پر زور دیا

Web Desk10 جون، 2026