وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار 375 ایرانی شہید،ایرانی حکام کی رپورٹ

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار 375 ایرانی شہید،ایرانی حکام کی رپورٹ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرئیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3 ہزار 375 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

(تہران )ایرانی حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 3375 لاشوں کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے، جن میں 2875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ اموات تہران، ہرمزگان اور اصفہان میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق حملوں میں بڑی تعداد میں بچوں کی شہادت بھی ہوئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سات شیر خوار بچے شامل ہیں جن کی عمر ایک سال سے کم تھی، جبکہ ایک سے 12 سال کے درمیان عمر کے 255 بچے اور 13 سے 18 سال کے درمیان عمر کے 121 نوجوان بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایرانی حکام نے ان حملوں کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 01:21 PM

آخری تدوین: 12 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ
دُنیا

برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ

برطانوی پارلیمنٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
روس کی نئی پیشکش: ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کو تیار
تازہ ترین

روس کی نئی پیشکش: ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کو تیار

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد روس نے ایک بار پھر ایران کا اعلیٰ درجے کا افزودہ یورینیم اپنے پاس محفوظ رکھنے کی پیشکش کر دی ہے، جسے ممکنہ امن معاہدے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Web Desk14 اپریل، 2026