وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کو قتل کی دھمکی، ایف اے اے کنٹریکٹر گرفتار، مقدمہ درج

W
Web Desk
5 مئی، 2026
ٹرمپ کو قتل کی دھمکی، ایف اے اے کنٹریکٹر گرفتار، مقدمہ درج
niralla sweets

امریکا میں ایف اے اے کے ایک کنٹریکٹر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، عدالت میں پیشی آج متوقع۔

(واشنگٹن-محمد نعیم اختر) امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دینے کے الزام میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایک کنٹریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق نیو ہیمپشائر کے شہر نیشوا سے تعلق رکھنے والے ملزم ڈین ڈیلے کیائے کو پیر کے روز حراست میں لیا گیا۔ ملزم کو منگل کے روز یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں اس کے خلاف بین الریاستی سطح پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کا مقدمہ چلایا جائے گا۔

حکام کے مطابق سیکرٹ سروس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنے دفتری کمپیوٹر کے ذریعے مشتبہ سرچز کیں جن کا تعلق قتل کی کوششوں سے تھا، جس کے بعد اسے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے معطل کر دیا گیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق 21 اپریل کو وائٹ ہاؤس کو ایک ای میل موصول ہوئی تھی، جو بظاہر ملزم کی جانب سے بھیجی گئی، جس میں اس نے ٹرمپ کو “ختم کرنے/قتل کرنے” کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 06:10 PM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

عالمی قوانین کے تحت کوئی ملک انٹرنیشنل واٹرز کو کنٹرول نہیں کرسکتا، امریکی وزیرخارجہ
تازہ ترین

عالمی قوانین کے تحت کوئی ملک انٹرنیشنل واٹرز کو کنٹرول نہیں کرسکتا، امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کو جنگی اقدام قرار دیا۔

Web Desk6 مئی، 2026
امریکہ نے پشاور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا
امریکا

امریکہ نے پشاور قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ خارجہ نے سیکیورٹی خدشات اور سفارتی وسائل کے مؤثر استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اب اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کو منتقل کر دی جائے گی۔

Web Desk6 مئی، 2026
پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور معاشی شراکت داری پر مبنی ہوگا: سفیر پاکستان
امریکا

پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور معاشی شراکت داری پر مبنی ہوگا: سفیر پاکستان

واشنگٹن میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا نیا مرحلہ اقتصادی روابط اور طویل المدتی معاشی تعاون پر استوار ہوگا۔

Web Desk6 مئی، 2026