وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

چیئرمین اے پی پیک کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
چیئرمین اے پی پیک کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان

چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں جہاں علاقائی تناؤ اور بداعتمادی عروج پر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بصیرت مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے راستے کھولے جنہیں پہلے ناممکن سمجھا جا رہا تھا

( نیو یارک ) امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی سفارتی قیادت اور امن کی راہ ہموار کرنے میں کردار کو سراہتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں جہاں علاقائی تناؤ اور بداعتمادی عروج پر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بصیرت مندانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے راستے کھولے جنہیں پہلے ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔ ان کی کاوشوں سے مختلف ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور پرامن مذاکرات کو فروغ ملا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تصادم کی بجائے سفارتکاری کو ترجیح دی اور جنوبی ایشیا سمیت مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے امن کا پیغام ہیں۔

اے پی پی اے سی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور پرامن مکالمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ کوششیں جاری رہیں تو فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نوبیل امن انعام کے مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ آج کی دنیا کو ایسے بہادر رہنماؤں کی ضرورت ہے جو جنگ کی بجائے امن، دشمنی کی بجائے مکالمہ اور تقسیم کی بجائے تعاون کو فروغ دیں۔ اے پی پی اے سی ان تمام مثبت اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جو اقوام کو قریب لائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن دنیا کی بنیاد رکھیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 02:24 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین