وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ایس ایل میں آرام کا دن، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیر و تفریح

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
پی ایس ایل میں آرام کا دن، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیر و تفریح

پی ایس ایل 11 میں آرام کے دن ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے ساحل سمندر کی سیر، کشتی رانی اور شوٹنگ رینج میں وقت گزارا، کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز اور سیلفیز بھی بنوائیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں منگل کو آرام کے دن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے سیر و تفریح میں بھرپور حصہ لیا اور مصروف شیڈول کے بعد خوشگوار لمحات گزارے۔

گرم موسم کے دوران کھلاڑیوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا جہاں انہوں نے تیز موجوں کا نظارہ کیا اور میوزک کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے کشتی کی سیر بھی کی جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے موٹر سائیکل سواری سے بھی لطف اٹھایا۔

کھلاڑیوں نے لذیذ کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئے اور ناریل کا پانی پی کر موسم کی شدت کم کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران گروپ فوٹوز اور سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا اور کھلاڑیوں نے یادگار لمحات کو محفوظ بنایا۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم نے شوٹنگ رینج کا رخ کیا جہاں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

پی ایس ایل کے مصروف شیڈول کے دوران کھلاڑیوں کیلئے آرام کا یہ دن تازہ دم ہونے اور ٹیم بانڈنگ کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع ثابت ہوا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 05:26 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی
پاکستان

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر "شالامار" نے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لی ہے اور جہاز 19 اپریل کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

Web Desk17 اپریل، 2026
پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ
پاکستان

پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ

پاکستان میں جدید ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلی تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

Web Desk17 اپریل، 2026
بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات انہیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

Web Desk17 اپریل، 2026