وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات انہیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

(اسلام آباد)بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی سے ان کے اہل خانہ کی ملاقات کی اجازت دی جائے، جبکہ وہ عمران خان سے ان کے خاندان کی ملاقات کے حوالے سے بھی منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاج معالجے تک رسائی بنیادی اور قانونی حق ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی کو افسوسناک قرار دیا۔

شفیع جان نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں اور ان کے ساتھ سیاسی انتقام پر مبنی رویہ قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کمزور کرنے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 06:10 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین