وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رول اوور کر دیئے،

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رول اوور کر دیئے،

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو رول اوور کر دیا ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور بیرونی مالی استحکام کو سہارا ملے گا۔

(واشنگٹن)تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے۔

معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے اور اس سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی۔ اس رقم کی آمد سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ساڑھے 3 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے جبکہ یو اے ای نے اپنے ڈپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مزید برآں پاکستان نے حال ہی میں یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی 1.2 ارب ڈالر ادا کیے ہیں

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 05:25 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین