ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا مگر دباؤ قبول نہیں کرے گا، ایران کو جھکانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، دشمنی پر مبنی رویے مسترد کرتے ہیں۔
(ایران)ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ اور عدم استحکام نہیں چاہتا بلکہ ہمیشہ مکالمے اور تعمیری تعاون کی حمایت کرتا آیا ہے۔
جنگ نہیں چاہتے مگر دباؤ قبول نہیں
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کسی بھی قسم کی جنگ یا کشیدگی کا خواہاں نہیں، تاہم ملک کی خودمختاری پر کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔
عالمی نظام میں دہرا معیار قابل مذمت
مسعود پزشکیان نے عالمی نظام میں دہرا معیار اختیار کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات اور دباؤ کی پالیسی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو انصاف اور برابری کی بنیاد پر فیصلے کرنے چاہئیں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ مختلف ممالک کے ساتھ مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری تعاون کو ترجیح دی ہے اور مستقبل میں بھی اسی پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 11:45 AM
آخری تدوین: 15 اپریل، 2026



