وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے دیگر ہائی کورٹس میں تبادلوں کی کثرتِ رائے سے منظوری دے دی گئی۔

(اسلام آباد)اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن کیانی کا تبادلہ لاہور ہائی کورٹ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا سندھ ہائی کورٹ جبکہ جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائی کورٹ کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس خادم سومرو کے تبادلوں کی سفارش واپس لے لی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خالی ہونے والی اسامیوں پر نئی تعیناتیاں نہیں کی جائیں گی بلکہ ان عہدوں کو تبادلوں کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف ہائی کورٹس میں افرادی قوت کے بہتر توازن کو یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

یہ فیصلہ عدالتی انتظامی امور کو بہتر بنانے اور مختلف عدالتوں میں ججز کی دستیابی کو متوازن رکھنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 01:12 PM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین