وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ 15 ہزار 500 روپے سستا

W
Web Desk
15 مئی، 2026
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ 15 ہزار 500 روپے سستا

عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 289 روپے کی نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 02:59 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
پاکستان

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر دیا۔ سروے کے مطابق حکومت زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں کئی معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی، تاہم معیشت کے بعض اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا

Web Desk11 جون، 2026
مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، سرمایہ کاروں کی توجہ عالمی رجحانات پر
معیشت

مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، سرمایہ کاروں کی توجہ عالمی رجحانات پر

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,094 روپے سستا ہو کر 452,233 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 94 روپے کمی کے بعد 7,173 روپے پر آگئی

Web Desk8 جون، 2026
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا
تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آگیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی

Web Desk6 جون، 2026